خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا سرکاری پناہ گاہوں میں ایک ہزار سے زیادہ افراد کو کھانا کھلایا گیا

 

خیبرپختونخوا کے سرکاری پناہ گاہوں میں بے گھر افراد کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر کے مطابق گزشتہ روز صوبے بھر میں 718 افراد کو شیلٹر ہومز منتقل کیا گیا۔

محکمہ سوشل ویلفیئر نے بتایا کہ پناہ گاہوں میں 1 ہزار 105 افراد کو مفت کھانے کی سہولت فراہم کی گئی، ضلع پشاور میں سب سے زیادہ 286 افراد کو مفت رہائش کی سہولت اور کھانا فراہم کیا گیا اور ڈی آئی خان میں 62 افراد کو رہائش 195 کو کھانا کھلایا گیا۔

محکمہ کے مطابق لوئر دیر میں 42 افراد کو پناہوں میں منتقل کیا گیا جبکہ چارسدہ میں 39 افراد کو رہائش اورکھانا کھلایا گیا۔ باجوڑ، خیبر، اورکزئی اور دیگر اضلاع میں بھی شہریوں نے مفت کھانے اور رہائش کی سہولت سے استفادہ کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button