قومی

اسحٰق ڈار کا مکان کتنے کروڑ میں نیلام ہوسکتا ہے؟

 

سابق وزیر خزانہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اسحٰق ڈار کا لاہور میں مکان ’ہجویری ہاؤس‘ 28 جنوری کو نیلام کیا جا رہا ہے جس کے لیے ضلعی حکومت نے اشتہار بھی شائع کر دیا ہے۔ لاہور کے پوش علاقے گلبرگ کے بلاک ایچ میں واقع اس مکان کی نیلامی کے لیے کم از کم 18 کروڑ 50 لاکھ روپے کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔

تاہم کیا یہ مکان واقعی اتنی مالیت کا ہے اور کوئی اسے خریدنا بھی چاہے گا؟ یہی جاننے کے لیے انڈیپینڈنٹ اردو پراپرٹی ڈیلر عامر بھٹہ کے ہمراہ ہجویری ہاؤس پہنچے۔ عامر بھٹہ نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’پراپرٹی مارکیٹ چونکہ دباؤ میں ہے، لہذا اس حوالے سے ٹھیک قیمت لگی ہے۔ اس سے اوپر جانے کی کوئی امید نہیں۔‘ انھوں نے مزید بتایا: ’اگر ہم ذاتی طور پر اس علاقے میں کوئی مکان فروخت کرتے ہیں تو اس کی قیمت اتنی ہی ہوگی۔

اس حوالے سے مزید تفصیل کے لیے اس لنک پرکلک کریں: اس مکان کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہے کہ اسے اندر سے جا کر دیکھا جاسکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button