جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت: ایران کا ممکنہ ردعمل کیا ہو سکتا ہے؟
نئے سال کا تیسرا دن شروع ہوتے ہی پہلے چند گھنٹوں میں ایران کی قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر مبنی خبروں نے ہنگامہ برپا کر دیا۔ یہ بلاشبہ ایک بڑی خبر ہے جو مشرق وسطیٰ اور دنیا کے بہت سے ممالک میں توازن بدل سکتی ہے۔
قاسم سلیمانی کا نام تقریباً دو دہائیوں سے نہ صرف ایران بلکہ دنیا کے بہت سے لوگوں کے لیے جانا پہچانا ہے۔ بہت سے مغربی خبر رساں ادارے عراق، شام، لبنان اور یمن میں فوجی کارروائیوں کے حوالے سے ان کی زندگی کی تفصیلات پر روشنی ڈال چکے ہیں۔
اس سارے عرصے میں ایران ان ممالک میں اپنی فوج کی موجودگی کی تردید کرتا رہا ہے اور اسے ہمیشہ اپنی فوجی انٹیلی جنس کے پردے تلے چھپاتا رہا ہے۔ ایران میں بہت سے لوگ قاسم سلیمانی کو ایک باصلاحیت فوجی اور ایران کی سرحدوں کے محافظ کے طور پر دیکھتے تھے۔
اس حوالے سے مزید تفصیل جاننے کے لیے اس لنک پرکلک کریں: قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد اپنے پہلے اور فوری رد عمل میں ایرانی فوج نے بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔