قومی

امریکا نے پاکستان کے لیے فوجی تربیت پروگرام کی بحالی کی توثیق کردی

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے لیے فوجی تربیت کے پروگرام کی بحالی کی توثیق کردی۔ امریکا کی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اس پروگرام کی بحالی کا فیصلہ امریکا کی قومی سلامتی کے پیش نظر کیاگیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون مزید مضبوط ہوگا، سلامتی سے متعلق دیگر معاون پروگراموں پر پابندی اب بھی برقرار ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان کی فوجی معاونت کی بحالی کا اعلان 27 جولائی کو کیا تھا اور اس معاونت کے تحت امریکا پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے لیے 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی ٹیکنیکل اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button