افغانستانبین الاقوامی

جلال آباد، نمازِ تراویح کے دوران ایک ہی خاندان کے 9 افراد قتل

پاک افغان سرحد پر واقع افغان صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے مسجد میں نماز تراویح کے دوران اندھادھند فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کو موت کے گھاٹ اْتار دیا، جاں بحق افراد میں باپ، پانچ بیٹے اور تین بھتیجے شامل ہیں، مسلح ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق یہ المناک واقعہ ہفتہ کی رات مقامی وقت کے مطابق 9 بجے جلال آباد شہر کی ایک مسجد میں اس وقت پیس آیا جب لوگ نماز تراویح پڑھ رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے نو افراد کو موت کے گھاٹ اْتار دیا۔

صوبائی گورنر ضیاء الحق امرخیل کے حوالے سے افغان میڈیا نے کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے تاہم پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔

گورنر کے مطابق جاں بحق افراد میں حاجی عبدالوہاب اور اْن کے پانچ بیٹے اور تین بھتیجے شامل ہیں، بعض اطلاعات کے مطابق مقتولین اور ملزموں کا جائیداد کا تنازعہ تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button