قومی

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، خیبر پختونخوا سمیت مختلف شہروں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا، استور میں وقفے وقفے سے بارش کے ساتھ برف کا سلسلہ جاری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاوہ سوات، لوئر دیر، باجوڑ اور مالاکنڈ سمیت دیگر کئی علاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہو سکتی ہے جبکہ چند مقامات پر ژا لہ باری کا بھی امکان ہے۔

ادھر خیبر پختون خوا کے کچھ شہروں میں بارش سے موسم کافی بہتر ہو گیا جبکہ گلگت بلتستان میں استور میں وقفے وقفے سے بارش اور برف باری جاری رہی۔

چلاس شہر اور گرد و نواح میں بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا ہے، بابو سر ٹاپ، نانگا پربت کے پہاڑوں پر برف باری سے سردی کی شدت برقرار رہی، سوات، لوئر دیر، باجوڑ، مالا کنڈ سمیت دیگر کئی علاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہو سکتی ہے، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ضلع کرم کے پاراچنار شہر اور ملحقہ علاقوں میں طوفانی بادوباران اور ژالہ باری نے تباہی مچا دی تھی، کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ کئی مکانات کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button