خیبر پختونخواعوام کی آوازماحولیات

سیاحوں اور مسافروں کے لئے خوشخبری

بابوسر روڈ کو 7 ماہ تک بند رہنے کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔  روڈ کو شدید برفباری کی وجہ سے بند کیا گیا تھا۔

اس سلسلے میں دیامر کے ڈپٹی کمشنر فیاض احمد نے کہا ہے کہ بابوسر ٹاپ اور قریبی علاقوں سے برف ہٹانے کے بعد بابوسر روڈ کو پیر کے روز ہلکی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا۔

جس کے بعد خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کی جانب سے بابوسر روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت عیدالاضحیٰ تک روزانہ صبح 5 بجے سے شام 5 بجے تک کی اجازت دی گئی ہے۔

موسمیاتی تبدیلیوں اور خطرے کو نظر میں رکھتے ہوئے مسافروں اور سیاحوں کو صرف دن کے وقت ٹریفک کی نقل و حرکت کی اجازت دی گئی ہے۔ کیونکہ دن کے وقت برف کے پگھلنے اور رات کو اسکے جمنے کےخطرات ہو سکتے ہیں۔

انیوں نے  مزید کہا کہ سڑک پر سفر کے نئے اوقات کا اعلان عیدالاضحیٰ کے بعد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ مسافروں کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ محکمہ موسمیات کی ٹریول ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں اور الرٹس کو چیک کرنے کے بعد بابوسر روڈ کے لیے اپنے سفر کا آغاز کرے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button