ٹانک میں شدید بارش اور ژالہ باری سے درجنوں مویشی ہلاک
عصمت خان
خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں شدید بارش اور ژالہ باری سے درجنوں مویشی ہلاک ہوگئیں۔
ٹانک میں گزشتہ روز ہونے والے شدید بارش اور ژالہ باری کے باعث ضلع ٹانک کے گرہ شادہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے شاہ بہرام خان اور فیاض کی 35 عدد بھیٹر اور 15 بکریاں ہلاک ہوگئی ہیں۔
ٹی این این سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلے سیلاب اور اب شدید بارش اور ژالہ باری زندگی کی ساری جمع پونچی ساتھ لے گئی۔
دوسری جانب علاقہ عمائدین کا تمام مخیر حضرات سے دردمندانہ اپیل ہے کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کی دل کھول کر مدد کریں تاکہ انہیں کسی کے آگے ہاتھ پھیلانا نہ پڑے اور ان کی عزت نفس اور خودی محفوظ رہے۔
یاد رہے کہ ٹانک کے گرہ شادہ علاقہ حالیہ سیلاب سے بھی متاثر ہوا تھا جبکہ ویلج سیکرٹری افتخار احمد کے مطابق ان دو افراد کے گھر بھی حالیہ سے تباہ ہوگئے تھے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ اس حوالے سے اقدامات کر رہی ہے اور حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے منگل کے روز خیبر پختونخوا میں 16 سے 20 مارچ تک پانچ روزہ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، لوئر اور اپر دیر، مالاکنڈ، سوات، بونیر، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، مہمند خیبر، کرم، اورکزئی، ہنگو، کرک، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری جبکہ چترال، دیر، بالائی سوات اور کوہستان اضلاع کے بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔