عوام کی آوازقبائلی اضلاع

خیبر: وادی تیراہ میں فائرنگ سے تیندوے کے دو بچے ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں مقامی افراد نے تیندوے کے دو بچوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق تیندوے کے بچوں کی ہلاکت کا واقعہ وادی تیراہ کے علاقے آدم خیل میں پیش آیا۔

پولیس نے تیندوے کے بچوں کو ہلاک کرنے کی اطلاع پر چھاپہ مار کر فائرنگ کرنے والےایک شخص کو حراست میں لے لیا اور تیندوے کے بچوں کی لاشیں قبضے میں لے لیں۔

حراست میں لیے گئے ملزم کا کہنا تھاکہ تیندوے کے دو بچے آبادی میں گھس آئے تھے اور ان کے مویشیوں پر حملہ کرکے زخمی کردیا تھا۔

ملزم نے بتایا کہ تیندوے مقامی افراد پر حملہ نہ کردیں اس خدشے پر اور اپنے تحفظ کے لیے انہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button