کھیل

کراچی حملہ: ایونٹ کو کوئی خطرہ نہیں، پی ایس ایل جاری رہے گی۔ نجم سیٹھی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کو کوئی خطرہ نہیں، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے کہا ہے کہ وہ صرف سٹیٹ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو ٹارگٹ کرے گی۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی نے کہا ہے کہ وہ صرف اسٹیٹ سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کو ٹارگٹ کرے گی، ان کہنا ہے کہ معاہدوں کو  توڑا گیا اس لیے ٹارگٹ کریں گے۔

دوسری جانب کراچی میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائز مالکان کا سکیورٹی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اتفاق کیا گیا کہ واقعے کا براہ راست پاکستان سپرلیگ سے کوئی تعلق نہیں۔

فرنچائز مالکان نے کہا کہ پی ایس ایل 8 کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان آج میچ بھی کراچی میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ کل (جمعہ کو)) کراچی کی شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس پر دہشت گروں نے حملہ کر دیا تھا جس میں 2 پولیس اہلکاروں اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے، خودکش دھماکہ کرنے والا دہشت گرد زالا نور شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں مارا گیا دہشت گرد کفایت اللہ لکی مروت کا رہائشی جبکہ تیسرے دہشت گرد مجید کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کا تعلق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل سے ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button