عوام کی آوازقبائلی اضلاع

باڑہ کے مشہور گلوکار وزیر خان آفریدی خالق حقیقی سے جا ملے

ضلع خیبر: کی تحصیل باڑہ سے تعلق رکھنے والے مشہور گلوکار وزیر خان آفریدی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق قبیلہ ملک دین خیل سے تعلق رکھنے والے وزیر خان قبائلی اضلاع میں اپنی منفرد آواز اور سٹائل کی وجہ سے کافی شہرت کے حامل تھے۔ مرحوم کئی سالوں سے شوگر اور ہیپاٹائٹس جیسی بیماریوں سے نمبرد آزما رہے۔

1974 میں پیدا ہونے والے وزیر خان تقریباً 35 سال تک فن موسیقی سے وابستہ رہے۔ عسکریت پسندی کے دور میں کئی بار موت کا بھی سامنا کیا جبکہ پانچ چھ سال پہلے بھی سوشل میڈیا پر ان کی موت کی افواہ پھیلائی گئی تھی۔

گزشتہ رات اچانک طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے، بعدازاں انہیں اپنے آبائی قبرستان نالہ ملک دین خیل میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

علاقہ کے لوگوں نے وزیر خان کی ناگہانی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشتو موسیقی کیلئے مرحوم کی خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ، ایک بیٹا جبکہ دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button