جرائم

لاہور: خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں جعلی پیر گرفتار

لاہور: غازی آباد پولیس نے خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں جعلی پیر کو گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے تھانہ غازی آباد کی پولیس نے خاتون کی درخواست پر عارف بابا کے نام سے معروف جعلی پیر کو مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

اس حوالے سے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ خاتون کے مطابق وہ ملزم عارف بابا کے پاس تعویذ لینے آئی تو ملزم نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون کی درخواست پر ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button