عوام کی آواز

سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کا حکم

سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور گرانے کے کیس میں بڑا فیصلہ، ٹاور کو ایک ہفتے کے اندر اندر گرانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے نسلہ ٹاور کو اب تک نہ گرانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ملے گی، بتائیں، اب تک نسلہ ٹاور کیوں نہیں گرایا؟ عمارت گرائیں اور کمشنر کراچی ملبہ اٹھانے کا کام شروع کریں۔

عدالت نے کمشنر کراچی کو ایک ہفتے کے اندر نسلہ ٹاور کی عمارت ‘کنٹرولڈ ایمونیشن بلاسٹ’ سے گرانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں یا کسی انسان کو کوئی نقصان نہیں ہونا چاہیے، ”عمارت کا مالک متاثرین کو رقم واپس کرے اور کمشنر کراچی متاثرین کو رقوم کی واپسی یقینی بنائیں۔”

عدالت نے عمارت کی بجلی اور پانی کے کنیکشنز 27 اکتوبر تک منقطع کرنے اور عمارت گرانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا حکم دے دیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button