عوام کی آوازقبائلی اضلاع

ضلع کرم میں حالات کشیدہ، چوتھے روز بھی جھڑپیں جاری

ضلع کرم میں گاؤں بوشہرہ اور احمد زئی کے دو گھرانوں کے درمیان مورچوں کی تعمیر پر شروع ہونے والی لڑائی چوتھے روز بھی جاری ہے۔

پولیس کے مطابق، یہ جھڑپیں اب اپر، لوئر اور سینٹرل کرم کے چار مختلف مقامات تک پھیل چکی ہیں۔ فریقین ایک دوسرے کو بھاری اور خودکار اسلحے سے نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ پاراچنار اور صدہ شہر پر بھی وقفے وقفے سے میزائل داغے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق، چار روز سے جاری ان جھڑپوں میں اب تک 11 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ ضلع بھر میں فائربندی کے لیے کوششیں جاری ہیں اور ڈپٹی کمشنر جاویداللہ محسود کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ آج ضلع بھر میں فائربندی ہو جائے گی۔ کمشنر کوہاٹ بھی حالات کو معمول پر لانے کے لیے آج کرم پہنچ رہے ہیں۔

لڑائی کے باعث ضلع بھر کے سرکاری اور پرائیویٹ سکول اور کالجز بھی بند ہیں جبکہ پاراچنار-پشاور مین شاہراہ ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے معطل ہے، جس کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیاں سڑکوں پر پھنس گئی ہیں۔ پھل اور سبزیاں گاڑیوں میں خراب ہو چکی ہیں، جس پر ڈرائیوروں نے بات کرتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ایم این اے انجینئر حمید حسین نے بدامنی کے ان واقعات کے خلاف احتجاج کا شروع کر دیا ہے۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button