عوام کی آوازقبائلی اضلاع

بھگیاڑی چیک پوسٹ دھرنے کے باعث دیہاڑی دار سینکڑوں مزدور فاقہ کشی پر مجبور

ازلان آفریدی

ضلع خیبر جمرود بھگیاڑی چیک پوسٹ تیراہ متاثرین کے احتجاجی دھرنا اور گزشتہ 19 دنوں سے روڈ کے بندش کے باعث لنڈی کوتل میں سیمنٹ ریت اور تعمیراتی کام کے سامان کی ترسیل مکمل بند ہونے کے باعث دیہاڑی کرنے والے سینکڑوں مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں۔

لنڈی کوتل بازار میں مزدوروں نے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ بھگیاڑی چیک پوسٹ پر روڈ کی بندش کے باعث لنڈی کوتل میں تعمیراتی کام  اور میٹیریل سامان کے بند ہونے کے باعث گزشتہ 19 دن سے دیہاڑی نہیں کی لگی۔

مزدوروں کا کہنا ہے کہ گھروں میں آٹا اور دیگر خوراکی اشیاء ختم ہو گئی ہیں جس کے باعث فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

لنڈی کوتل میں کام کرنے والے دیہاڑی دار مزدوروں نے حکومت کے اعلیٰ حکام اور جمرود کوکی خیل تیراہ متاثرین کے احتجاجی دھرنا کے مشران سے مطالبہ کیا کہ مزکورہ مسئلے کے حل کیلئے عملی اقدامات کریں اور مسئلہ کو مزاکرات کے زریعے حل کریں اور پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے تاکہ عوام ٹرانسپورٹرز تاجروں اور مزدوروں کے مشکلات میں کمی آجائے اور اپنے بچوں کے لئے حلال روزی کماسکے

Show More
Back to top button