عوام کی آوازقبائلی اضلاع

لنڈیکوتل میں خوگہ خیل قوم کا بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ضلع خیبر کے علاقے لنڈیکوتل میں خوگہ خیل قوم  نے بجلی کے لوڈشیڈنگ  اور گزشتہ کئی روز سے بجلی منقطع ہونے کے خلاف پاک افغان شاہراہ کو احتجاجی طور پر بند کردیا۔

احتجاجی مظاہرے کے موقع پر خوگہ خیل کے عوام نے  گریڈ سٹیشن  عملے خلاف  نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ  ایک ہفتے سے لنڈیکوتل گریڈ سٹیشن میں فنی خرانی کے باعث  خوگہ خیل اور دیگر علاقوں کی بجلی  منقطع کردی گئی ہیں جس کی وجہ سے  علاقے میں پانی کی قلت کے ساتھ  عوام کو شدید مشکلات کا سامناہے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ واپڈا  اور لنڈیکوتل  گریڈ سٹیشن عملہ علاقے میں 12 گھنٹے بجلی  کی بحالی کے ساتھ ، ڈبل کنکشن بجلی، کم وولٹیج اور بجلی  کٹینگ ختم کی جائے  جبکہ  مطالبات  تسلیم  نہ ہونے  پر  ان کا پاک افغان شاہراہ پر واپڈا اور لنڈیکوتل گریڈ سٹیشن عملے کے خلاف احتجاجی  دھرنا جاری رہے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button