خیبر شیخوال: خراب ٹیوب ویل کیلئے 8 لاکھ روپے منظور
چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے ماحولیات و ممبر صوبائی اسمبلی الحاج شفیق شیر آفریدی نے ٹی این این کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے خیبر شیخوال کے علاقہ مکینوں کی خراب ٹیوب ویل مشین اور پائپ مرمت کے لئے 8 لاکھ روپے منظور کر لئے، کل ٹیوب ویل مرمت پر باقاعدہ کام شروع کر دیا جائے گا۔
اہل علاقے کے عوام نے ممبر صوبائی اسمبلی الحاج شفیق شیر آفریدی الحاج تاج محمد آفریدی اور پارٹی نمائندوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ لنڈی کوتل، علاقہ خیبر شیخوال کے مکینوں نے جمعہ کے روز پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا تھا، مظاہرہن کے مطابق کچھ عرصے سے ان کے گاؤں کا ٹیوب ویل خراب ہے جس کی وجہ سے پورے علاقے میں کربلا کا سماں بنا ہوا ہے اور ان کی خواتین اور بچے دور دراز سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔
خٰال رہے کہ گذشتہ روز خیبر سدو خیل میں پانی کے بحران پر خواتین نے احتجاج اور شاہراہ بند کرانے میں پہل کی، مردوں کے آنے کے بعد خواتین گھروں کو چلی گئیں، چار ہزار پانچ سو فٹ پائب کی فراہمی اور مقامی ٹیوب ویل آپریٹرز اور پبلک ہیلتھ کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کیا گیا، کامیاب مذاکرات کے بعد شاہراہ کھول دی گئی تھی۔