جرائمقبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا

شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں سیکورٹی فورسز کی خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ،آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ دہشت گرد کا اسلحہ اور ایمونیشن قبضے میں لے لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب جمعہے کے روز شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل میں سرحد پار سے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے سرحد پار سے علاقے میتاخیل حسن خیل میں سکیورٹی فورسز پرفائرنگ کی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار سپاہی اصف جہانزیب زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے دوا طوئ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button