قبائلی اضلاع

تیراہ میدان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، دو ایف سی اہلکار جاں بحق

ضلع خیبر وادی تیراہ میدان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے دور آفتادہ وادی تیراہ میدان کے قبیلہ برقمبرخیل دوربی خیل زیارت سر کے مقام پر فرنٹیئر کانسٹیبلری کے چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار شدید زخمی ہوِئے۔

ذرائع کے مطابق دونوں اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق اہلکاروں میں قیصر خلیل اور گل زمین خلیل پلاٹون نمبر 27 خلیل مہمند شامل ہیں۔
باڑہ وادی تیراہ میدان قبیلہ برقمبرخیل میں واقعے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے اردگرد کے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button