قبائلی اضلاع

ضلع خیبر میں آباد اقلیتی برادری کے حوالے سے اہم فیصلے

ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے عوام بشمول اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ایڈوائزری کمیٹی برائے اقلیتی برادری کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی ویلسن وزیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور ولی خان، اسسٹنٹ کمشنر نیک محمد، جواد علی، اکبر افتخار احمد، سکھ کمیونٹی کے بابا جی گورپال سنگھ، ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات، تحصیل میونسپل افسران، محکمہ تعلیم اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

میٹنگ میں تحصیل سطح پر کھلی کچہری کے انعقاد، دہشتگردی سے متاثرہ سکھ تاجروں کی مالی امداد، کمی اور فراہمی، تیراہ اور باڑہ میں اقلیتی برادری کی مذہبی رسومات کے لیے کمیونٹی ہال کی تعمیر، شمشان گھاٹ کلنگہ کجھوری باڑہ میں ضروری تعمیرات، محکموں کی خالی آسامیوں میں اقلیتی پانچ فیصد فیصد کوٹہ، اقلیتوں کے لئے سکالرشپ، جہیز فنڈ اور دیگر بنیادی ضروریات کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منصور ارشد کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کے لیے اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔

اس کے علاوہ انہوں نے اقلیتی برادری کے لئے کمیونٹی سنٹر کے لئے سفارشات تیار کرنے، تحصیل سطح پر کھلی کچہری میں پہلے فیز میں باڑہ میں آئندہ جمعہ کو اقلیتی برادری کے لیے کھلی کچہری کے انعقاد، محکموں کو اقلیتی کوٹہ کے مطابق آسامیوں میں ترجیح دینے، جہیز اور سکالرشپ فنڈز میں حصہ دینے، دہشتگردی سے متاثرہ سکھ تاجر کے لیے مالی امداد اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کی ہدایات جاری کر دیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button