قبائلی اضلاع

زوان کوکی خیل اتحاد کا سرکاری دفاتر کے گھیراو اور پاک افغان شاہراہ بند کرنے کی دھمکی

زوان کوکی خیل اتحاد کا احتجاجی کیمپ اکیسویں دن بھی جاری ہے۔ نمائندہ ٹی این این کے مطابق ان کا احتجاجی دھرنا آفس اسسٹنٹ محمد اللہ کےخلاف ہے جس کے دوران انہوں نے جمرود کے مختلف علاقوں میں بطور احتجاج پولیو مہم سے بائیکاٹ بھی کیا ہے۔
کیمپ میں زوان کوکی خیل اتحاد کے کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بھی ہوا جس میں حکومت کو آخری الٹی میٹم دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ پیر کے دن سے پہلے محمد اللہ کو ضلع خیبر سے ہٹایا جائے اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو پیر کے دن سے تین آپشن کے ذریعے اپنے دھرنے کا آخری اور فیصلہ کن راؤنڈ شروع کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ پہلے آپشن میں جمرود تحصیل، جمرود تھانے سمیت تمام سرکاری دفاتر کا گھیراو کریں گے دوسرے آپشن میں ڈی ایچ او خیبر کے آفس کے سامنے دھرنا دیکر مذکورہ دفتر کو بند کردینگے اور تیسرے آپشن میں پاک افغان شاہراہ پر تختہ بیگ پل یا سورکمر پل کے مقام پر دھرنا دیکر مذکورہ شاہراہ کو غیر معینہ مدت تک ہرقسم ٹریفک کیلئے بند کردینگے.

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button