قبائلی اضلاع

‘حکومت نے اے ڈی آر کی شکل میں جرگے کو قانونی حیثیت دے کر قبائلی عوام کے دل جیت لیے ہیں’

ضلع مہمند کے قبائلی مشران نے اے ڈی آر کے زریعے قومی جرگے کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے۔ قبائلی ضلع مہمند گرینڈ جرگہ کے رہنماؤں ملک صاحب داد حلیمزئی، ملک نادر منان اور ملک ایاز حلیمزئی نے تمام اقوام خویزئی، بائیزئی، اتمان خیل، صافی، ترکزئی اور حلیمزئی کے سرکردہ مشران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان سے لیکر اب تک قبائلی مشران نے ملک و قوم کے مفاد کیلئے گرانقدر حدمات انجام دی ہے۔ علاقائی امن و امان اور تنازعات کی حل کیلئے مہمند قبائلی جرگے نے ہمیشہ منصفانہ اور جاندار کردار ادا کر کے ہر قسم کے تنازعات اور مسائل رسم و رواج کے ذریعے حل کئے ہیں۔

انضمام کے بعد قومی مشران کا کردار کم ہونے اور عام قبائلی لوگوں کی قانون ، پولیس، اور عدالتی نظام سے آگاہی نہ ہونے کے باعث عام مسائل اور بڑے تنازعے پیچیدگیوں کا شکار ہو رہے تھے مگر حکومت نے بروقت اقدام کے طور پر قومی جرگے کو ADR کی شکل میں قانونی حیثیت دے کر قبائلی عوام کے دل جیت لیے ہیں جس پر مہمند گرینڈ جرگہ صوبائی حکومت اور کمشنر پشاور امجد علی خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے قومی مشران کی حوصلہ افزائی کی اور قوم و علاقے کی حدمت کیلئے ان کے کردار میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ADR میں باکردار اور رسم و رواج سے واقف مشران کو شامل کیا جائے تاکہ عام قبائلی لوگوں کو بروقت اور سستا انصاف فراہم ہو اور عام مسائل و تنازعات کا حل خوش و سلوبی سے نکالا جاسکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button