خیبر پختونخوا

خیبرپختونخوا: گرمی کی لہر کے باعث پرائمری اور مڈل سکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہ

خیبرپختونخواحکومت نے گرمی کی لہر کے باعث پرائمری اور مڈل سکول دو روز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گرمی کی شدید لہر کے باعث پرائمری اور مڈل سکولز 11 اور 12 جون کو بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق گرمی کی وجہ سے ہائی اور ہائر سیکنڈر ی سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے گئے ہیں جس کے تحت  ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولز میں حاضری صبح 7 بجے سے 10 بجے تک ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پرائمری اور مڈل سکولز کھلے یا بند رکھنے کا فیصلہ 13 جون کو کیا جائے گا۔ دوسری جانب  میٹرک اورانٹر کے طلبہ کو صرف وہی مضامین پڑھائے جانے کی ہدایت کی ہے جس میں وہ امتحان دیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button