قبائلی اضلاع
شمالی وزیرستان میں ڈی سی سکواڈ پر حملہ، پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق
شمالی وزیرستان کے تحصیل میرعلی میں ڈپٹی کمشنر کے سیکیورٹی سکواڈ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق واقعہ ایپی گاؤں کے قریب پیش آیا ہے، حملے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک عام شہری جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے لہ دہشت گرد حملے میں 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔