خیبر پختونخوا

پشاور: اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

 

صوبائی دارالحکومت پشاورمیں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بدستور اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، دکانداروں نے من مانی قیمتوں پر پھل و سبزی اور اشیائے خوردنی فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔

آم 120روپے ،خوبانی کی قیمت 200روپے ، آڑو 140روپے ، خربوزہ فی کلو40، تربوز30، سیب 140روپے کلو، سٹرابری 180میں فروخت ہونے لگا،کیلا فی درجن 120روپے تک پہنچ گیا، اسی طرح 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1145روپے تک پہنچ گئی،اسی طرح پشاور میں گوشت 550سے600 روپے میں فروخت ہونے لگا،قیمہ بھی700روپے کلو سے کم میں دستیاب نہیں سبزی فروشوں نے بھی اپنی من مانی قیمتیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں۔

سفید آلو50روپے، سرخ آلو60روپے، ٹماٹر30روپے کلو، پیاز30روپے فی کلو ،سبز مرچ60روپے، شملہ مرچ 60روپے، بینگن 50روپے، کھیرا 30روپے، کدو55روپے فی کلو کے حساب سے بک رہے ہیں جبکہ پھول گوبھی60روپے، بند گوبھی50روپے، مٹر125روپے، بھنڈی80روپے، توری80روپے، ٹینڈا 30روپے اور شلجم 40روپے فی کلو،کریلہ 80روپے، فراشبین 60روپے، لیموں120روپے، لہسن 200جبکہ ادرک 400روپے کلو فروخت کیاجارہا ہے۔

اسی طرح دال مونگ مہنگا ہو کر 260روپے کلو پر جا پہنچی ہے، دال ماش 130روپے سے بڑھ کر300روپے دال مسور180روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے,دال چنا 200روپے فی کلو ہو گئی ہے، اسی طرح کالا چنا180روپے،چناموٹا 150روپے ،چاول سیلہ150روپے،لوبیا230روپے فی کلو،دوتی دال300روپے فی کلومیں فروخت ہو رہا ہے ۔ کھانا پکانے میں استعمال ہونے والا تیل کی قیمت اضافے کے بعد270روپے جبکہ گھی اضافے کے بعد280روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح چائے 800 روپے، چینی 100 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے،کھلا دودھ اور دہی130سے140 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ پشاور نے اشیاء خوردنوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے کمر کس لی ہے تاہم قیمتیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button