کرونا ویکسین: پاکستان میں 30 سال سے زائد عمر والوں کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت نے ویکسین کی فراہمی میں بہتری کے بعد 16 مئی سے 30سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ 16مئی سے30 سال، زائد عمرکے افرادکےلیے رجسٹریشن شروع ہوگی، ویکسین کی فراہمی میں بہتری آرہی ہے اور ویکسی نیشن کی گنجائش میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لہذا ہم ویکسین کے اہل افرادمیں اضافہ کرتے جاتے ہیں۔

گذشتہ روز حکومت نے 40سالہ افراد کو واک ان ویکسی نیشن کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا تھا ، واک ان کی سہولت آج سے دستیاب ہو گی، شہری کسی بھی سینٹر سے ویکسی نیشن کراسکتے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ بزرگوں سے ویکسی نیشن شروع کرنےکی وجہ عالمی سطح پرمحدودفراہمی ہے، ایک اور وجہ ملک میں ویکسی نیشن کی گنجائش بھی ہے، مستقل کوشش سے ویکسین کی فراہمی ،گنجائش دونوں مسلسل بڑھ رہی ہے۔

خیال رہے ملک میں 40 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز3 مئی سے ہوا تھا تاہم ملک بھر میں ابتک تقریباً 4 ملین افراد کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

 

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button