قبائلی اضلاع

جمرود میں ٹریفک حادثہ، تین افراد جاں بحق

 

ضلع خیبرجمرود سورکمر ٹرک اور فلائنگ کوچ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 19 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے ہسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو 1122 کے میڈیا کوارڈینیٹر مقصود عالم کے مطابق راولپنڈی سے مسافروں کو طورخم لے جانے والی فلائنگ کوچ جمرود کے علاقہ سور کمر کے مقام پر موڑ میں اوور ٹیکنگ کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

واقعے اطلاع ریسکیو کنٹرول روم کو ملتے ہی ریسکیو کے پانچ ایمبولینسز بمعہ میڈیکل ٹیموں اور پانچ ایمبولینسز کو فوراََ جائے حادثہ پر روانہ کردیا گیا، اور انہوں نے امدادی کاروائیاں شروع کردیں۔

فلائنگ کوچ میں تین افراد ڈرائیور حضرت بلال ساکن پبی ، لعل گل اور خوشحال خٹک ساکن افغانستان شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 16 کے قریب افراد شدید زخمی ہوئے۔

ریسکیو کی میڈیکل ٹیم کے علاوہ مقامی لوگوں نے زخمیوں اور جانبحق افراد کو جمرود ہسپتال اور پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا ، زخمیوں میں تورا باز، امان اللّٰہ ،شیر امان، ورات ، ربیع، جہانگیر، شین گل، پیر الدین، کتاب جان ، گل ولی ، عزیز خان ، فتح محمد ، فریدون، گل ولی ،شیررحمان، اور دیگر سکنہ افعانستان شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button