قبائلی اضلاع
ضلع مہمند، پانی کی ٹینکی گرنے سے 7 بچے جاں بحق
ضلع مہمند کی تحصیل امبار کے علاقہ گمبتے میں پانی کی بڑی ٹیںکی گرنے سے 7 کمسن بچے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق تحصیل امبار کے گمبتی گاؤں میں بچے واٹر ٹینک کے نیچے کھیلنے میں مصروف تھے کہ اچانک پانی سے بھری ٹینکی پھٹ گئی جس کے نیچے کھیلنے میں مصروف بچوں میں سے سات بچے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک کم سن بچہ زخمی ہو گیا۔
مرنے والوں میں 12 سالہ ریحان ولد قمندان، 6 سالہ عماد اللہ ولد قمندان، 8 سالہ فرمان اللہ ولد فارس حان 8 سال، 8 سالہ نفیسہ دختر حکیم، 6 سالہ وجھیہ دختر حکیم، 4 سالہ مروہ دختر حکیم اور 5 سالہ منیبہ دختر گلبدین شامل ہے جبکہ زخمی قمندان ہی کا کمسن بیٹا فھد ہے۔
رمضان المبارک میں یہ ضلع مہمند میں پیش آنے والا سب سے بڑا واقعہ ہے جو دن کے 11.50 بجے پیش آیا ہے۔