باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پرحملہ، دو اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔

باجوڑ کے تحصیل ماموند پولیس نے بتایا کہ حملے میں دہشتگردوں نے گرنیڈ اور کریکر پر اُس وقت حملہ کیا جب سیکورٹی فورسز کے اہلکار علاقے میں گشت کر رہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں سے نائب صوبیدار جاوید اور لانس نائیگ ظاہراللہ جبکہ زخمیوں میں اعجاز اور سیف اللہ شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہپستال باجوڑ منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ انہوں نے حملہ آوروں کے خلاف انسدادی دہشتگردی 7ATA کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور علاقے میں سرچ اپریشن بھی شروع کردیا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button