قبائلی اضلاع
باجوڑ، قومی لشکر نے مقامی شخص کا گھر نذرآتش کر دیا
باجوڑ، تحصیل سلارزئی میں قومی لشکر کی کارروائی، گاؤں ناراضہ کے رہائشی مسمی حسین ولد بہادر گھر نذر آتش کر دیا گیا۔
زرائع کے مطابق حسین نے علاقہ مسجد کے پیش امام مولوی یونس پر فائرنگ کی تھی جس میں پیش امام بال بال بچ گیا تھا۔
وقوعہ کے بعد قوم گبر خیل نے حسین کا گھر جلانے کا اعلان کر دیا جس پر آج (منگل کو) عملدرآمد کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
شڈلہ کی اراضی ہماری ہے۔ قبیلہ ذخہ خیل
خیبر میں ایک اور اراضی تنازعہ، تصادم میں چار افراد جاں بحق
باڑہ، دو متحارب گروپوں میں لڑائی، ایک فرد جاں بحق، 17 گھر نذرآتش
مقامی لوگوں کے مطابق حسین رات کو ہی فرار ہو گیا تھا اور ابھی تک روپوش ہے۔
واضح رہے کہ فاٹا انضمام کو تقریباً تین برس ہونے کو ہیں تاہم اس طرح کے واقعات انضمام کے فوری بعد کے وقت سے لے تاحال پیش آ رہے ہیں جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔