مہمند میں افیون کی فصل کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری
ضلع مہمند میں پوست (افیون) کے فصل کوختم کرنے کیلئے مہمند پولیس کا اپریشن آج چوتھے روز بھی جاری ہے۔ گزشتہ روز 207 کنال رقبے پر پوست کی تیار فصل کو تلف کردیا گیاتھا۔
ضلع مہمند کے دورافتادہ علاقوں میں پوست کی فصل کے خلاف آپریشن آر پی او مردان ریجن یاسین فاروق کے ہدایت پر ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی صاحب کے نگرانی میں اج چوتھے روزبھی جاری ہے، آپریشن میں ڈی ایس پی خالد خان کی نگرانی میں 2 ایس آئی، 3 اے ایس آئی اور 80 پولیس کے جوان حصہ لے رہے ہیں۔
آج کا یہ آپریشن ضلع مہمند اپر پڑانگ غار کے حدود بکرو نو، غلام، چمیری سر، سپری اور ملاگورو پٹے کے علاقوں میں ہورہا ہے۔ان علاقوں میں آپریشن کے دوران207 کنال اراضی پر کاشت شدہ افیون (پوست) کی فصل کو تلف کردیا گیا اور مزید اپریشن جاری ہے۔
یہ آپریشن 700 کنال پر کھڑی پوست کی فصل کو تلف کرنے کیلئےشروع کیا گیا ہے۔ اس اپریشن میں پولیس کے ساتھ علاقے کے مشران، ملکان اور متعبرین کی مکمل حمایت حاصل ہے اور شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
آپریشن کے پہلے روز66 کنال اراضی پر کاشت شدہ افیون (پوست) کی فصل کو تلف کردیا گیا۔ یہ آپریشن 10 دن تک جاری رہے گا۔اس موقع پر ڈی پی او نے میڈیا کو تفصیلات میں بتایا کہ پچھلے سال کی نسبت اس سال 80 فیصد کم کاشت ہوئ ہے پچھلے سال 4118کنال رقبے پر پوست کی فصل کو تلف کیا گیا تھا جسکے خلاف 23دن تک اپریشن جاری رہا۔
عوام نے پولیس کی جانب سے شروع کردہ اس آپریشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے انکے کوششوں کو سراہا ہے۔
مشران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا نشہ ایک لعنت ہے اور انکے پیدا کرنے والے، بنانے والے اور پھیلانے والے قوم کے مجرم ہے اور یہ ظالم ہماری نوجوان نسل اور طلباء کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہمند پولیس کا عزم ہے کہ ضلع مہمند میں زمانہ قدیم سے کاشت ہونے والے اس مکروہ فصل کے خاتمہ کرکے دم لیں گے۔