قبائلی اضلاع

باجوڑ: جعلی کرنسی پھیلانے والے گروہ کا کارندہ گرفتار

باجوڑ میں پولیس جعلی کرنسی کے کاروبار کرنے والے گروہ کے کارندے کو گرفتار کرلیا۔ باجوڑ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ باجوڑ کی مارکیٹوں میں جعلی کرنسی پھیلانے والا گروہ کام کر رہاہے۔تھانہ لوئی سم کے ایس ایچ او سب انسپکٹر قابل شاہ نے بدھ کے روز کارروائی کرتے ہوئے ملزم سے ہزاروں روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔

عوام نے باجوڑ پولیس سے جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر ایکشن لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ باجوڑ شہزادہ کوکب فاروق نے تمام ایس اویچ اوز کو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے باجوڑ کی سادہ لوح عوام کو دھوکہ دینے والے ملزمان تک رسائی کیلئے ٹاسک سونپا۔

گزشتہ روز تھانہ لوئی سم کے ایس ایچ اوز ایس ائی قابل شاہ نے ڈاگ لم شاہ میں ناکہ بندی کے دوران ملزم کی تلاشی لی بدوران تلاشی ملزم کے قبضے میں سے 30ہزار روپے کے جعلی کرنسی کے نوٹ برآمد ہوئے۔

ایس ایچ اوٗ قابل شاہ کے مطابق دوران تفتیش معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ملزم جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے گروہ کا کارندہ ہے جس سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔

ایس ایچ او قابل شاہ نے کہا کہ یہ گروہ بازاروں میں جعلی کرنسی فروخت کرتے ہیں، جن کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button