قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان، آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا

شمالی وزیرستان، فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بویا کا رہائشی دہشت گرد اشرف اللہ عرف طوفانی ہلاک ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں آپریشن کیا۔ اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران بویا کا رہائشی دہشت گرد اشرف اللہ عرف طوفانی ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گرد اشرف اللہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا سرگرم دہشت گرد تھا، اور وہ ٹارگٹ کلنگ، سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں، بھتہ خوری اور دھماکہ خیز آلات لگانے میں ملوث رہا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button