خیبر پختونخوا

مردان، کرش پلانٹ میں بونیر کے 3 مزدور بارودی مواد پھٹنے سے جاں بحق

مردان کے کرش پلانٹ میں بونیر کے تین مزدور بارودی مواد پھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطبق مردان کے علاقے ساولڈھیر میں کرش پلانٹ میں مائننگ کے دوران بارودی مود پھٹنے سے تین مزدور جاں بحق ہو گئےـ

مقامی ذرائع کے مطابق علاقہ کے لوگوں نے تینوں نعشوں کو اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے سے نکال کر آبائی گاؤں چینگلئ بونیر پہنچایاـ

ذرائع نے کہا کہ واقعہ ساولڈھیر میں قاسم جان بابا کے کرش پلانٹ میں ہوا جس میں چینگلئ سے تعلق رکھنے والے تین مزدور جاوید، سبز علی اور زر بخت سید ملبے کے نیچے دب گئےـ

علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تینوں لاشوں کو ملبے سے نکال کر مردان ہسپتال منقل کر دیا جن کا کہنا تھا کہ حادثہ غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا ہےـ

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button