قبائلی اضلاع

لنڈی کوتل میں بازار زخہ خیل کا مطالبات کے حق میں پولیو سے بائیکاٹ کا اعلان

قبائلی ضلع خیبر کے تحصیل لنڈی کوتل میں بازار زخہ خیل کے رہائشیوں نے افغانستان کے ساتھ تجارتی راستے کی بندش کے خلاف اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا۔

بازار زخہ خیل کے مکینوں اور فلاحی کمیٹی کے اراکین حاجی اجر خان، حاجی مرجان و دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے سسو بی کنڈاؤ کا تجاری راستہ بند کر دیا گیا ہے جس سے علاقے میں بے روزگاری اور غربت سمیت دیگر مسائل نے بھی سر اٹھایا ہے جس میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس راستے پر مقامی لوگ أفغانستان مختلف قسم کا سامان پیدل ہی لے آتے اور لیجاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے سے اس لئے انکار کر رہے ہیں تا کہ حکومت ان کی فریاد سن لے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مطالبات کو عملی جامہ نہیں پہنایا جاتا ان کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔

پولیو تدارک پروگرام کے عہدیداروں کے مطابق بازار زخہ خیل میں گیارہ ہزار تک بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر طارق حیات کے مطابق بازار ذخہ خیل کے عمائدین کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے اور ان کے مطابق ڈی سی خیبر نے بھی مسئلہ کے حل میں دلچسپی لی ہے اور ان کے جائز مطالبات پر کام ہو رہا ہے تاہم اس میں وقت لگے گا۔

واضح رہے کہ 29 مارچ سے پولیو مہم کا آغاز ہوگا جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button