خیبر پختونخوا

لوئر دیر، فریقین کے مابین فائرنگ سے وکیل سمیت تین افراد جاں بحق

لوئر دیر چکدرہ میں دو فریقین کے مابین فائرنگ سے وکیل سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق ادیزئی کے گاوں اوچ میں دونوں فریقین کے مابین پچھلے تقریبا ایک سال سے تنازعہ چلا آ رہا تھا جس میں انہوں نے کئی بار ایک دوسرے کے ساتھ لڑائی جھگڑے بھی کئے ہیں۔

گزشتہ رات دونوں فریقین نے ایک دوسرے پھر ایک بار فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں ایک فریق سے ذیشان ولد ذاکر اور عزیر ولد پرویز جبکہ دوسرے فریق سے عرفان خان ایڈوکیٹ ولد اجبر خان زخموں ک تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوئے اور آیاز ولد سلطان محمود زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردئیے گئے ہیں۔ ہسپتال زرائع زخمی کی حالت بھی نازک بتا رہی ہے۔

اوچ پولیس نے قتل اقدام قتل دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button