قبائلی اضلاع

پاک افغان بارڈر انگور اڈہ پر ٹرک مالکان کا احتجاج جاری

پاک افغان بارڈر انگور اڈہ کسٹم ٹرمینل کے سامنے ٹرک مالکان اپنے مطالبات کے حوالے سے گزشتہ ایک ہفتے سے پہیہ جام ہڑتال پر ہیں۔

پاک افغان سرحد کے آرپار 600 کے قریب 6ویل ٹرک احتجاجاً سڑکوں پر کھڑے ہیں ٹرک مالکان کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر فی گاڑی کے حساب سے لاکھوں روپے نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

انھوں نے کسٹم حکام سے مطالبہ کیا کہ ہمارے جائز مطالبات کو فوری طورپر حل کیا جائے ورنہ احتجاج جاری رہے گا۔ دوسری جانب کسٹم ٹرمینل کے انسپکٹر سبقتگین نے میڈیا کو بتایا کہ انگوراڈہ گیٹ پر روزانہ 22لاکھ 50ہزار روپے تک برآمدات ہوتی ہیں جبکہ 10لاکھ 30ہزار امریکی ڈالر کے حساب سے درآمدات ہورہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کسٹم ٹرمینل سے 4ہزار کے قریب خاندانوں کو روزگار مل چکا ہے جو انتہائی خوش آئند ہے، یہاں کچھ عناصر ہے وہ نہیں چاہتے ہیں کہ کسٹم ٹرمینل آباد ہو آخر میں سبقتگین نے کہاکہ محکمہ کسٹم کی جانب سے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں تعاون کیا جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button