خیبر پختونخوا

پشاور، ٹک ٹاک سٹار نے رشتے سے انکار پرخودکشی کرلی

پشاور میں لڑکی والوں کی جانب سے رشتے سے انکار ہونے پر ٹک ٹاک سٹار نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق پشاور کی تحصیل تہکال سے تعلق رکنے والے 20 سالہ ٹک ٹاکر شہزاد احمد کے بھائی سجاد نے  پولیس کو اس کے لاپتا ہونے کی رپورٹ درج کروائی تھی، بعدازاں سجاد نے اطلاع دی کہ دوسرے کمرے میں شہزاد نے خود کو چھت کے پنکھے کے ساتھ لٹکا لیا، پولیس کے مطابق شہزاد کو ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جاں بحق ہوچکا تھا۔

شہزاد کے بھائی کا کہنا ہے کہ وہ ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی کے والد نے رشتے سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے وہ شدید مایوسی  اور ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

شہزاد کے ایک دوست عامر کا کہنا ہے وہ ایک ٹک ٹاک سٹار تھا اور ویڈیو شیئرینگ ایپ پر اس کے 3 لاکھ سے زائد فالوورز تھے۔ دو سال قبل اسے اپنی ایک فین سے محبت ہوگئی تھی تاہم لڑکی کی عمر اس وقت محض 16 برس تھی اور اسی بنیاد پر لڑکی کے گھر والوں نے  رشتے سے انکار کردیا تھا۔

عامر نے بتایا کہ لڑکی نے اس کے بعد شہزاد سے دوبارہ نہ ملنے کا کہا تھا جس پر شہزاد نے 50 نیند کی گولیاں کھا کر خود کشی کرنے کی کوشش کی تھی مگر اس کی جان بچ گئی تھی۔ اس واقعے کے بعد شہزاد کا اس لڑکی سے دوبارہ رابطہ ہوگیا۔

ٹک ٹاکر کے دوست کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل دوبارہ اُسی لڑکی کو شادی کا پیغام بھیجا اور اس بار پھر انکار ہوگیا۔ لڑکی کے گھر والوں نے یہ اعتراض بھی کیا تھا کہ شہزاد اپنا سارا وقت ٹک ٹاک پر گزارتا ہے۔ اس اعتراض پر شہزاد نے اپنے تین لاکھ فالوورز والا اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کردیا تھا لیکن اس کے باوجود لڑکی کے گھر والے رشتے کے لیے نہیں مانے۔ عامر نے مزید بتایا کہ شہزاد ایک آن لائن سٹور میں اس کا پارٹنر تھا جس سے انہیں اچھی آمدن ہوتی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button