خیبر پختونخواقبائلی اضلاع
”10 مارچ کو پاک افغان تجارتی راستوں کی بندش کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا”
عوامی نیشنل پارٹی جمرود کے صدر عمر آفریدی نے کہا ہے کہ پاک افغان تجارتی راستوں کی بندش کیخلاف صوبائی صدر ایمل ولی خان کی قیادت میں 10 مارچ کو طورخم بارڈر پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
اپنی کابینہ و دیگر سمیت جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمر آفریدی نے کہا کہ ہم تمام اقوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس احتجاج میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ عوام کو بہتر اور سستا روزگار ملے کیونکہ بارڈر پر تجارت کے ساتھ ساتھ دو طرقہ بارڈر کراس کرنے میں انتہائی مشکلات ہیں۔
”احتجاج میں سیاسی و غیرسیاسی لوگوں سے شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ صوبائی صدر ایمل ولی خان بشمول اعلیٰ صوبائی قیادت 10 مارچ کو صبح 9:30 بجے باچا خان مرکز پشاور سے طورخم جائیں گے، ”ضلع خیبر تختہ بیگ پر ہم ان کا استقبال کر کے طورخم کی طرف روانہ ہوں گے۔”