قبائلی اضلاع

ضلع کرم ضمنی انتخابات: پی ٹی آئی کے امیدوار نے کامیابی حاصل کرلی

ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ملک فخر زمان 16911 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ جے یو آئی کے ملک جمیل چمکنی 15761 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ جے یو آئی کے امیدوار ملک جمیل اور آزاد امیدوار سید جمال نے نتائج میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ آخری لمحات میں نتائج تبدیل کئے گئے۔
جے یو آئی کے ایم این اے منیر اورکزئی کے انتقال کے بعد حلقہ این اے 45 میں 19 فروری کو پولنگ ہوئی اور پولنگ کا عمل انتہائی پر امن ماحول میں مکمل ہوگیا سیکورٹی کے لئے صوبے کے مختلف اضلاع سے پولیس اور لیڈی پولیس اہلکار طلب کئے گئے تھے مقابلے کے لئے کل ستائس امیدوار میدان میں تھے جن میں تین امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے ملک فخر زمان 16911 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ جے یو آئی ف کے امیدوار ملک جمیل چمکنی دوسرے اور آزاد امیدوار حاجی سید جمال تیسرے نمبر پر رہے۔

اپنی کامیابی پر ملک فخر زمان نے اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کیا ہے اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے فخر زمان کی جیت پر خوشی میں جشن منائی اور ہوائی فائرنگ کی۔

دوسری جانب جمیعت علمائے اسلام ف کے امیر مفتی عبدالشکور اور بابائے کرم کے نام سے مشہور آزاد امیدوار حاجی سید جمال نے این اے 45 میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ آخری لمحات میں نتائج تبدیل کئے گئے جو انہیں کسی صورت قبول نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار کو ایسے پولنگ اسٹیشنز میں نتائج تبدیل کرکے کامیاب کروایا گیا جہاں ان کا ایک ووٹ بھی موجود نہیں ہے انہوں نے کہا کہ عدالتی چارہ جوئی کیلئے وہ قانونی ماہرین سے مشاورت کررہے ہیں اور انصاف نہ ملنے کی صورت میں احتجاج سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button