اورنگزیب اورکزئی سینیٹ میں پارٹی ٹکٹ سے دستبردار

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اورنگزیب اورکزئی سینیٹ میں پارٹی ٹکٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ وفاقی وزیر شبلی فراز اور اعظم سواتی سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کے گھر پہنچے، سینیٹر سجاد حسین، سینیٹر مرزا آفریدی اور نصیب اللہ بازئی بھی ہمراہ تھے۔ وفاقی وزرا نے سینیٹر اورنگزیب کی پارٹی کے لئے خدمات کا اعتراف کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سینیٹر اورنگزیب خان نے فراغ دلی اور جذبے سے وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ قبول کیا۔

شبلی فراز نے کہا کہ سینیٹر اورنگزیب خان نے سینیٹ میں پی ٹی آئی کا موقف پرزور طریقے پیش کیا۔ وہ پارٹی کا اثاثہ ہیں، مستقبل میں بھی ان کی خدمات حاصل کرینگے۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ اورنگزیب خان کے تہہ دل سے مشکور ہیں، جنہوں نے پارٹی قیادت کے فیصلے کو قبول کیا، ہم ان کی خدمات کے اعتراف میں آج یہاں آئے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا وژن ہمارے لئے قابل قدر ہے۔ یہ ضروری نہیں کہ ہر وقت ہم سینیٹر ہوں وقت کا تقاضا ہے کہ عمران خان کا ساتھ دیں۔ ہم محب وطن ہیں، ہر مشکل میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ رہیں گے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button