قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان کے طلباء کا مطالبات کے حق میں احتجاج

شمالی وزیرستان کے تحصیل میرانشاہ میں پوسٹ گریجویٹ میرانشاہ کے طلباء نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوسٹ گریجویٹ میرانشاہ میں جلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے، پانی موجود نہیں ہے اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے طلباء شدید مشکلات سے دوچار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دو سال قبل وزیر اعلی محمود خان نے وزیرستان دورے کے موقع پر 3g،4g کھولنے کا اعلان کیا لیکن ابھی تک یہ اعلان عملی نہ ہوسکا۔
لیکن اب تک کچھ نہیں۔
میرانشاہ پریس کلب کے سامنے ان کا کہنا تھا کہ بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے انکو پڑھنے میں دشوار پیش آتی ہے۔

احتجاج میں شریک ایک طالبعلم ثناء اللہ داوڑ نے محکمہ تعلیم اور متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ جنگ زدہ ضلع شمالی وزیرستان کے طلباء کے مسائل کو ہنگامی بنیاد پر حل کیا جائے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر انکے مسائل کو حل نہ کیا گیا تو احتجاجوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کردیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button