خیبر پختونخوا

لکی مروت میں گھر سے چوری کرنے والی تین خواتین گرفتار

لکی مروت میں پولیس نے گھر سے طلائی زیورات چوری کرنے والی تین خواتین کو گرفتار کرلیا۔ بچکن احمدزئی  سے تعلق رکھنے والے متاثرہ دیہاتی غلام الدین نے پولیس کو بتایا کہ وہ کھیتوں میں کام کرنے میں مصروف تھے کہ گھر سے فون پر اطلاع ملی کہ کپڑا فروخت کرنے کی آڑ میں تین خواتین گھر میں داخل ہوئیں اور تین تولہ زیور چرا کر رفو چکر ہوگئیں۔

سرائے گمبیلا پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تینوں خواتین کو گرفتار کرلیا اور تفتیش شروع کردی۔ دوسری جانب لکی مروت  پولیس نے جرائم پیشہ افراداور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 5اشتہاری مجرم ،2 منشیات فروش اور3 اسلحہ سمگلر گرفتار کرلئے۔

کاروائیاں علاقے میں مطلوب افراد اور سماج دشمن عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئیں جن میں پولیس کو ایلیٹ فورس اور کیو آر ایف کمانڈوز کی معاونت حاصل تھی۔

گرفتار افراد کے قبضے سے 2 کلاشنکوفیں، 37 پستول،8 بندوقیں، 3رائفلیں، 5870کارتوس اور چرس و ہیروئن برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button