قبائلی اضلاع

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، پانچ جوان شہید

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پرحملے کے نتیجے میں پانچ جوان شہید ہوگئے۔

سیکورٹی زرائع کے مطابق تحصیل سراروغہ ڈیلہ مزارائی میں سیکورٹی فورسز چیک پوسٹ پر شرپسندوں نے جمعہ کے روز حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق شرپسندوں کے حملے میں پانچ اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف سی 223 ونگ کے چیک پوسٹ پر حملہ ہوا ہے۔

حملے میں شہید اور زخمی اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button