بین الاقوامی

افغانستان سے اتحادی فوج کی واپسی شرائط کی بنیاد پر ہو گی۔ نیٹو

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ افغانستان سے اتحادی فوج کی واپسی شرائط کی بنیاد پر ہو گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیٹو رہنماؤں کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سٹولٹن برگ نے کہا کہ طالبان کو تشدد میں کمی لانے اور القاعدہ جیسے دہشت گرد گروپوں کی حمایت ترک کرنے کی شرائط پوری کرنی ہوں گی۔

انہوں نے کہاکہ نیٹو اور امریکہ افغانستان میں ایک ساتھ گئے تھے اور اب وہ ایک ساتھ اس سلسلے میں ردوبدل کریں گے، ”اگر وقت سازگار ہو ا تو ہم مل کر ہی یہاں سے نکلیں گے۔”

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button