قبائلی اضلاعقومی
طورخم بارڈر صرف اتوار کو بند، 6 دن کھلا رہے گا
ضلع خیبر، پاک افغان سرحد طورخم پر اس وقت مسافروں کی رفت آمد جاری ہے جبکہ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بارڈر آج بروز جمعہ سے پیدل آمدورفت کیلئے بھی ہفتے کے 6 دن کھلا رہے گا۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سرحد ہفتے کے چھ دن کھلی جبکہ صرف اتوار کو بند رہے گی۔
آج سے افغانستان جانے والے مسافروں اور آنے والے مسافروں کی پیدل آمدورفت شروع ہو گئی ہے۔
دوسری جانب دونوں ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافروں نے حکومت پاکستان کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس اقدام سے بارڈر پر رش کا مسئلہ حل ہو جائے گا اور مسافروں کے مشکلات میں کمی آ جائے گی۔