قبائلی اضلاع

‘ضلع خیبر ہی کے ڈومیسائل پر میڈیکل کالج میں میری بیٹی کا میرٹ پر داخلہ ہوگا’

‘میڈیکل سیٹ کیلئے میری بیٹی نے ایٹا ٹیسٹ پاس کیا ہے اور قبائلی ضلع خیبر کے ڈومیسائل پر میرٹ پر اس کو داخلہ دیا جارہا تھا تاہم کچھ لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ہمارا تعلق کوہاٹ سے ہے جو سراسر جھوٹ ہے’ ان خیالات کا اظہار حفیظ اللہ آمین نے قبیلہ بر قمبرخیل کے مشران پیر عبداللہ شاہ اور ڈاکٹر عبدالجبار آفریدی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔

پریس کانفرنس کے دوران قبیلہ بر قمبرخیل کے دونوں مشران نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ اللہ آمین کا تعلق ہمارے قبیلے سے ہیں اور ہمارے رشتہ داروں میں سے ہیں۔ خیبر پریس کلب باڑہ میں حفیظ اللہ آمین بے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا تعلق ضلع خیبر تحصیل باڑہ کے قبیلے بر قمبرخیل کے ذیلی شاخ شیخ مل خیل کندے قیوم خیل بھوٹان شریف تیراہ سے ہیں تاہم میرٹ پر میڈیکل کالج میں داخلہ ملنے پر میری بیٹی ایمن حفیظ پر الزام عائد کیا جارہا ہےکہ ان کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ضلع خیبر کے اصل باشندے ہیں اور میں نے 1990 اور میرے والد نے 1966 میں ضلع خیبر سے ڈومیسائل بنوائے ہیں جس پر میرے والد کو کابل میں میڈیکل سیٹ پر داخلہ دیا گیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے پہلے ہی ہماری تصدیق کی ہے جبکہ ہم تمام لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ضلع خیبر کے اصل باشندے ہیں اور ضلع خیبر ہی کے ڈومیسائل پر میڈیکل کالج میں میری بیٹی کا میرٹ پر داخلہ ہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button