خیبر پختونخوا

پشاور میں غیرقانونی رہائشی کالونیز کے خلاف کاروائی شروع

خیبر پختونخوا حکومت کی ہدایات کی روشنی میں پشاور میں غیر قانونی 181 رہائشی کالونیز میں ہر قسم کے انتقالات اور رجسٹری پر پابندی عائد کردی گئی۔

پشاور کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں 181 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور یہ فیصلہ صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے، ان غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں ہر قسم کے انتقالات اور رجسٹری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس کو بھی غیر قانونی ہاؤ سنگ سوسائٹیز کے خلاف ایف آئی آر کی قانونی کاروائی کی ہدایات کی گئی ہیں۔

ان غیر قانونی رہائشی کالونیز میں پشاور کی تحصیل سٹی میں 25 ، تحصیل شاہ عالم میں 123، تحصیل صدر میں 24 جب کہ تحصیل متنی میں 9 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button