قبائلی اضلاع

جمرود، مسائل کے حل کیلئے قوم کوکی خیل کا کمیٹی بنانے پر اتفاق

ضلع خیبر تحصیل جمرود کے عوام کا کہنا ہے کہ حکومتی ادارے امن و امان برقرار رکھنے، علاقائی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے جس کی وجہ سے قوم کوکی خیل نے اپنے مسائل خود کرنے کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے غنڈی چھوٹے نہر پر قوم کوکی خیل کا فرینڈز جرگہ منعقد ہوا جس میں موجودہ علاقائی صورتحال اور قوم کو درپیش مسائل زمینی تنازعات کی وجہ سے آمن و امان کی بگڑتی صورتحال پر غور کیا گیا۔

جرگے سے ملک فیض اللہ جان کوکی خیل،ملک نصیر احمد کوکی خیل،ملک صلاح الدین و دیگر مشران نے کہا کہ وقت ہے کہ مشران کردار ادا کریں کیونکہ حکومت علاقائی امن اور عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے،زمینی تنازعات کی وجہ سے جمرود میں ساری رات فائرنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے،روز مقامی آبادی کے افراد جاں بحق اور زخمی ہو رہے ہیں،غنڈی جنرل روڈ کے ایک طرف اور دوسری طرف فائرنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انتظامی افسران کہتے ہیں کہ ہمارے پاس اختیارات نہیں اب ضروری ہو گیا ہے کہ قوم کوکی خیل قوم زینہ بنائے تاکہ علاقے میں قومی روایات کے تحت آمن قائم ہوسکیں اور جو زمینی تنازعات ہیں انہیں باہمی مشاورت کے ذریعے ختم کریں قوم زینہ کے لئے قوم کوکی خیل کے تمام تپوں کو مشاورت کے لئے کہہ دیا گیا ہے۔ جرگے کے اراکین کا کہنا ہے زینہ کے تحت ایک کمیٹی بنائی جائے گی جو لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کریں گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button