خیبر پختونخوا

چینی انجینئر کے اغواء میں ملوث، مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار

سی ٹی ڈی مردان ریجن نے چینی انجینئر کے اغواء اور زخمی کرنے سمیت دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب انہتائی خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا، دہشت گرد کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر تھی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تھانہ لوند خوڑ تھانہ درگئی ملاکنڈ کو قتل اور اغوائیگی سمیت دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب خطرناک دہشت گرد دلارم عرف جواد ولد فضل رحیم ساکن کالو شاہ لونڈ خوڑ کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضے سے دو ہینڈ گرینڈ، ایک پستول 30 بور بمعہ کارتوس برآمد ہوئے۔

سی ڈی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق مذکورہ دہشت گرد ضلع ملاکنڈ اور ضلع مردان کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ سال 2008 میں ملاکنڈ پاور پراجیکٹ میں کام کرنے والے چائینی انجینئر مسٹر یانگ کو اغواء کرنے اور زخمی کرنے میں بھی ملوث تھا۔

صوبائی حکومت نے اس کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے سر کی قیمت مقر ر کی ہے، ملزم سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button